پاکستان
Time 22 اپریل ، 2024

خضدار سے بی اے پی نے صوبائی اسمبلی کا میدان مارلیا

بی اے پی کے جہانزیب مینگل 28175 ووٹ لے کر پہلےنمبر پررہے : غیر حتمی غیر سرکاری نتائج/فوٹوفائل
بی اے پی کے جہانزیب مینگل 28175 ووٹ لے کر پہلےنمبر پررہے : غیر حتمی غیر سرکاری نتائج/فوٹوفائل

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 خضدار 03  کے ضمنی انتخابات کا میدان بلوچستان عوامی پارٹی ( بی اے پی ) کے جہانزیب مینگل نے مار لیا۔

بلوچستان کے  حلقہ پی بی 20 خضدار 03  کے کل 100پولنگ اسٹیشنز میں سے 99  کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی اے پی کے جہانزیب مینگل 28175 ووٹ لے کر  پہلےنمبر پر رہے جبکہ آزاد امیدوار شفیق الرحمٰن مینگل 20344 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


مزید خبریں :