کھیل
Time 23 اپریل ، 2024

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا

ویسٹ انڈین کپتان راومن پاول نے سنیل نارائن کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی بات کی تھی__فوٹو: فائل
ویسٹ انڈین کپتان راومن پاول نے سنیل نارائن کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی بات کی تھی__فوٹو: فائل

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں واپسی کو مسترد کر دیا۔

سنیل نارائن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خوشی ہے لوگ ورلڈ کپ کے لیے میری ریٹائرمنٹ کی واپسی کی خواہش ظٓاہر کرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا فیصلہ کر چکا ہوں، ریٹائرمنٹ واپس نہیں لوں گا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈین کپتان راومن پاول نے سنیل نارائن کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی بات کی تھی۔

واضح رہے کہ سنیل نارائن آئی پی ایل میں شاندار  آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :