Time 27 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار کا اپنے خرچے پر 100 مداحوں کو سیر پر بھیجنے کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار وجے دیوراکونڈا نے کرسمس کے موقع پر اپنے مداحوں کیلئے شاندار سرپرائز کا اعلان کر دیا۔  

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے دیوراکونڈا گزشتہ 5 سال سے اپنے مداحوں کیلئے کرسمس کے موقع سرپرائز 'Deverasanta#' کا اعلان کرتے ہیں پر اس سال انہوں نے فینز کیلئے خصوصی تحفے کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا۔

رواں سال کرسمس پر وجے دیوراکونڈا نے اعلان کیا کہ وہ  100 مداحوں کو اپنے خرچے پر سیر پر بھیجیں گے۔

  وجے دیوراکونڈا نے  ٹوئٹر پر ایک پول کے ذریعے صارفین سے مداحوں کو سیر  پر بھیجنے کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے کے لیے مدد مانگی۔

انہوں نے ٹوئٹر پول میں صارفین کو بھارت کے پہاڑوں، ساحلوں،  ثقافتی سفر یا صحراؤں کے آپشن دیے۔

ٹوئٹر پول میں 31 ہزار افراد نے حصہ لیا جس میں سے 42 فیصد سے زائد صارفین نے وجے کو اپنےمداحوں کو بھارت کے پہاڑوں کی سیر پر بھیجنے کے آپشن کا انتخاب کیا۔

اس سیر کے لیے مداحوں کا انتخاب کیسے کیا جائے گا اس حوالے سے اداکار نے  وضاحت نہیں کی۔

مزید خبریں :