پاکستان
27 فروری ، 2012

بلوچ رہنماؤں کیخلاف مقدمات ختم کرنیکا نوٹی فکیشن صوبائی حکومت کو موصول

 بلوچ رہنماؤں کیخلاف مقدمات ختم کرنیکا نوٹی فکیشن صوبائی حکومت کو موصول

کوئٹہ … بلوچ رہنماؤں براہمداغ بگٹی ،حیربیار مری اور اختر مینگل کے خلاف قائم مقدمات ختم کرنے کا نوٹی فکیشن بلوچستان حکومت کو موصول ہوگیا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ نے ان رہنماؤں کے خلاف قائم مقدمات کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان اور تین ڈویڑنز کے کمشنرز کو مراسلے بھیجوا دیے۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان نصیب اللہ بازئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جانب سے بلوچ رہنماؤں براہمداغ بگٹی ،حیربیار مری اور اختر مینگل کے خلاف قائم مقدمات ختم کرنے کے اعلان کے بعد وفاقی وزرات داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن صوبائی حکومت کو موصول ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ داخلہ نے ان رہنماؤں کے خلاف قائم مقدمات کی جانچ پڑتال کرنے کیلئے آئی جی پولیس بلوچستان ،کوئٹہ سبی،نصیر آباد ڈویژن کے کمشنرز کو مراسلے بھیج دیے۔سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ آئی جی پولیس اور تینوں ڈویڑنز کے کمشنرز کی جانب سے رپورٹ موصول ہوتے ہی یہ تمام مقدمات ختم کردئیے جائیں گے۔

مزید خبریں :