24 اپریل ، 2024
سندھ سے افغانستان واپس جانے والے 50 سے زائد افغان باشندوں کو پولیس نے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر اوباڑو میں سندھ پنجاب سرحد پر 4 روز سے روک رکھا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق 4 روز قبل دو ٹرکوں میں سوار افغان خاندان کو رینجرز نے اوباڑو کے قریب سندھ پنجاب سرحد پر روکا اور شناختی کارڈ ایکسپائر ہونے پر اوباڑو پولیس کے حوالے کردیا۔
ایس ایس پی کے مطابق افغان باشندوں میں 16 خواتین اور 30 بچوں سمیت 50 سے زائد افراد شامل ہیں۔
متاثرہ افغان خاندان کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے انہیں پاکستان چھوڑنے کے لیے جون تک کی مہلت دی گئی ہے اس لیے وہ کوئٹہ کے راستے افغانستان جانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہےکہ شناختی کارڈ بنوانے میں ڈھائی مہینےکا وقت درکار ہے، پولیس نے چار دن سے روک رکھا ہے جس کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ اعلیٰ حکام کریں گے، انہیں بھیجنے یا نہ بھیجنے سے متعلق ڈپٹی کشمنر کو لکھ دیا ہے۔