27 فروری ، 2012
قصور … این اے 140 قصورکے آزاد امیدوار ملک رشید خان کو 89 ووٹوں سے کامیاب قرار دیدیا گیا، جبکہ ڈاکٹرعظیم الدین لکھوی پہلے ہی ووٹوں کی گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کر چکے ہیں،الیکشن کمیشنذرائع کے مطابق آزاد امیدوار ملک رشید احمد خان نے47،295 ووٹ حاصل کیے ہیں۔جبکہ عظیم لکھوی نے 47ہزار206 ووٹ حاصل کیے۔اس سے پہلے قومی اسمبلی کے حلقہ 140 قصور تھری میں ضمنی الیکشن میں بار بار تبدیلی اورغلط نتائج کی شکایات پر نتائج معطل کر دیے گئے تھے،، ڈسٹرکٹ الیکشن آفس میں249 پولنگ اسٹیشنوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی فہرستوں کا جائزہ اور مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی رات بھر جاری رہی،تاہم آدھی رات کے وقت32گھنٹے کے انتظار کے بعد آزاد امیدوار ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی گنتی کے اس عمل سے الگ ہو گئے،انہوں نے کہا کہ انہوں نے حلقے میں تمام پڑنے والے ووٹوں کی گنتی کی درخواست دی ہے، لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا،اور وہ انصاف اورحقیقی نتائج کیلئے عدالت سمیت تمام فورمز پر جائیں گے،واضح رہے کہ اس حلقے سے دو بار آزاد امیدوار ملک رشید خان اور ایک بار ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی کے جیتنے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔