01 فروری ، 2013
کٹک … ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان خواتین ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج آسٹریلیا کیخلاف میچ سے کرے گی، گرین گرلز افتتاحی میچ میں کینگروز کو دبوچنے کیلئے پرعزم ہیں۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنی کمپین آسٹریلیا کیخلاف میچ سے شروع کررہی ہے۔ میگا ایونٹ سے قبل پاکستان ٹیم نے 2 پریکٹس میچز کھیلے، ایک میں فتح ملی اور ایک میں وہ ناکام ہوئی۔ قومی کپتان ثناء میر کہتی ہیں کہ حوصلے بلند ہیں، پاکستانی خواتین میگا ایونٹ میں عمدہ کھیل پیش کریں گی۔