پاکستان
01 فروری ، 2013

لالہ موسی: تاوان کیلئے اغواکیا گیا 6 سالہ طالب علم بازیاب

 لالہ موسی: تاوان کیلئے اغواکیا گیا 6 سالہ طالب علم بازیاب

گجرات …گجرات کے علاقہ لالہ موسی کے اسکول سے ایک کروڑ روپے تاوان کی خاطر اغواء ہونے والے 6 سالہ پہلی جماعت کے طالب علم کو بازیاب کرالیا گیا گرفتار ہونے والے اغواء کاروں میں خواتین شامل ہیں جوپنجاب میں ایک منظم گرہوں کی طرح کام کر رہی ہیں یہ کہنا تھا آر پی او گوجرانوالہ کیپٹن ریٹائرڈ چوہدری امین وینس کا ۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوے بتایا کہ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے نواحی محلہ گلی گراں کے ایک مقامی اسکول سے30 جنوری کے روز 6 سالہ سکندر کو ایک خاتون نے یہ بتا کر اغواء کیا کہ وہ اس کی محلہ دار ہے اس بچے کو لے جانے کے لیے اسکے والدین نے بجھوایا ہے خاتون نے بچے کو اغواء کرکے اس کی بازیابی کے لیے ایک کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا اور بچے کو لاہور منتقل کر دیا۔ خفیہ ذرائع سے علم ہونے کے بعد پولیس نے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل سے برآمد کر لیے اور ایک خاتون عائشہ بی بی اور اسکے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا دوران پریس کانفرنس آر پی او نے بتایا کہ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ہونے والے خاتون کی دیگر خواتین ساتھی بھی ہیں جو ایک منظم گرہوں کی طرح کام کر ہی ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید خبریں :