Time 01 مئی ، 2024
پاکستان

مری میں آبادی کیلئے خطرہ بننے والی چٹان کو بلاسٹنگ سے توڑ دیا گیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

مری کے علاقے علیوٹ نکرہ میں آبادی کیلئے خطرہ بننے والی چٹان کو فوج کے اسپیشل یونٹ، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرکے بلاسٹنگ کے ذریعے توڑ دیا۔

ملکہ کوہسار مری میں حالیہ بارشوں سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے تھے، جن میں علیوٹ نکرہ کے مقام پر بھی 35 ٹن وزنی چٹان پہاڑ کی چوٹی پر اپنی جگہ سے سرک گئی تھی، چٹان سرکنے سے پہاڑ کے نیچے موجود آبادی خطرے میں آگئی تھی۔

آپریشن کے دوران چٹان کے نیچے موجود آبادی خالی اور  سری نگر روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا، آپریشن سے قبل چٹان کو مضبوط رسوں سے باندھ کر بعد ازاں بلاسٹنگ کے ذریعے اسے  توڑ دیا گیا۔

مزید خبریں :