پاکستان
01 فروری ، 2013

کسی سیاسی جماعت کے پاس نئے صوبے بنانے کا اختیار نہیں ،لاہورہائیکورٹ

کسی سیاسی جماعت کے پاس نئے صوبے بنانے کا اختیار نہیں ،لاہورہائیکورٹ

لاہور…لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ موجودہ پارلیمنٹ اور کسی سیاسی جماعت کے پاس نئے صوبے بنانے کا مینڈیٹ نہیں ، چند سو ارکان اسمبلی عوام پر زبردستی فیصلے تھوپنا چاہتے ہیں مجوزہ بہاولپور جنوبی پنجاب صوبے کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود کا کہناتھاکہ ارکان پنجاب اسمبلی کی عقل پر ہنسی آتی ہے جنہیں پتہ نہیں بہاولپور صوبہ تھا بھی یا نہیں ، حیرت ہے پنجاب اسمبلی نے بہاولپور کی بطور صوبہ بحالی کی قرارداد منظور کی،، اگر زبردستی فیصلے تھوپے گئے تو ملک میں انارکی پھیلے گی ۔ عدالت نے نئے صوبے کی تشکیل پر حکم امتناعی جاری کرنے سے انکاردیا اور پارلیمانی کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن اور سفارشات کا رکارڈ طلب کر لیا۔ کیس پر مزید کارروائی پیر تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :