01 فروری ، 2013
پشاور … گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثر نے ہنگو دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے ہنگو میں مسجد کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی اور دلی غم ورنج کا اظہار کیا۔