پاکستان
01 فروری ، 2013

جنوری 2013ء : افراط زر کی شرح 8.07 فیصد رہی، وفاقی ادارہ شماریات

جنوری 2013ء : افراط زر کی شرح 8.07 فیصد رہی، وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد … زندگی کی اہم ترین ضروریات کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، سال 2013ء کے پہلے مہینے میں بھی کھانا پینا، پڑھنا لکھنا سب مہنگا ہوگیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2013ء میں گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 8.07 فیصد کی رفتار سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ ایک ماہ کے دوران گندم مزید 12 فیصد کی رفتار سے عوام سے دور ہوتی گئی، اس کے علاوہ بیکری کی مصنوعات 9 فیصد، ٹماٹر 61 فیصد، دال چنا اور بیسن 43 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارے کے مطابق تیل اور دیگر غذائی اشیا میں مہنگائی کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔ کھانے پینے کے ساتھ ساتھ پڑھائی لکھائی پر بھی مہنگائی کا تاریک سایہ چھایا رہا اور جنوری 2013ء میں تدریسی کتابیں بھی پچھلے سال سے 41 فیصد مہنگی ہوئیں۔

مزید خبریں :