پاکستان
01 فروری ، 2013

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیاسی کارکن سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیاسی کارکن سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی … کراچی میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ کی ہدایت پر دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک موبائل فون سروسز بند رہنے کے بعد بحال کردی گئی، تاہم شہر میں فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر شہر میں 3 گھنٹے تک موبائل فون سروسز بند ہونے کے باعث شہریوں کو رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم شہر کو امن پھر بھی نصیب نہیں ہوا، اورنگی ٹاوٴن سیکٹر ساڑھے 11 میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوگیا جبکہ سہراب گوٹھ فلائی اوور پر گاڑی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹاوٴن اور بلدیہ ٹاوٴن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

مزید خبریں :