01 فروری ، 2013
جنوبی وزیرستان … پاکستانی علاقے انگور اڈہ پر افغانستان سے مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ پر افغانستان سے مارٹر گولے فائر کئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مارٹر حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔