کاروبار
01 فروری ، 2013

پی آئی اے نے جدہ سے پاکستان کیلئے کرایوں میں کمی کردی

پی آئی اے نے جدہ سے پاکستان کیلئے کرایوں میں کمی کردی

کراچی … پی آئی اے نے جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے اپنے کرایوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ پی آئی اے کے انتظامی ذرائع کے مطابق جدہ سے پاکستان کے مختلف شہروں کیلئے کرائے میں 200 ریال کی کمی کی گئی ہے، پہلے یہ کرایہ 2 ہزار سعودی ریال تھا جو اب کم ہوکر 1800 ریال ہوگیا ہے، نئے کرایوں کا اطلاق فوری ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا کرایہ دیگر ایئرلائنوں سے زیادہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کے مسافر دیگر ایئرلائنوں پر منتقل ہورہے تھے۔ ادھر ٹریول ایجنٹ ایسو سی ایشن کے صدر یحییٰ پولانی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے پاکستان سے سعودی عرب کیلئے کرائے بھی دیگر ایئرلائنز سے زیادہ ہیں اس لئے اس میں بھی کمی ہونا چاہئے۔

مزید خبریں :