دنیا
02 فروری ، 2013

مصر: حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 1شخص ہلاک، متعدد زخمی

مصر: حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں، 1شخص ہلاک، متعدد زخمی

قاہرہ…مصرمیں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ قاہرہ میں مظاہرین نے رات گئے صدارتی محل پر پٹرول بم اور پٹاخے پھینکے جس سے محل کی بیرونی دیوار سے متصل کمپاوٴنڈ میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس موقع پر فائرنگ بھی ہوئی جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حکام کے مطابق ملک بھر میں جھڑپوں کے دوران 54 افراد زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :