02 فروری ، 2013
کراچی…ڈیوس کپ ٹینس کے پہلے راوٴنڈ میں سربیا اور کینیڈا نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کی۔ سوئٹزرلینڈ اور چیک ری پبلک کہ ٹائی ایک ایک سے برابر رہا۔آسٹریلین اوپن کے فاتح سربیا کے نواک جوکووچ ایک بار پھر بھرپور فارم میں دکھائی دیئے۔ ورلڈ نمبر ون نے ڈیوس کپ کے پہلے راوٴنڈ میں بلجیم کے Olivier Rochus کو چھ تین ، چھ دو اور چھ دو سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں سربیا ہی کہ Goffin نے وکٹر ٹرویکی کو ایک چھ، تین چھ، سات چھ، چھ چار اور چھ چار سے شکست دیتے ہوئے سربیا کو بلجیم پر 2 دو صفر برتری دلادی۔پانچ بار کی ڈیوس کپ فاتح ٹیم اسپین کا آغاز زیادہ اچھا نہ رہا اور کینیڈا کے ہاتھوں پہلے دونوں سنگلز مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے میچ میں کینیڈا کے میلوس رونچ نے اسپین کے البرٹ راموس کو چھ سات، چھ چار، چھ چار اور چھ چار سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں Frank Dancevic نے Marcel Granollers کو چھ ایک ، چھ دو اور چھ دو سے ہراتے ہوئے کینیڈا کو 2-0 کی برتری دلادی۔ سوئٹرزلینڈ اور چیک ری پبلک کا ٹائی ایک ایک سے برابر رہا۔