Time 13 مئی ، 2024
پاکستان

حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سوشل میڈیا پر بیان/ فائل فوٹو
اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی: وزیر دفاع خواجہ آصف کا سوشل میڈیا پر بیان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے فیصلہ کیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیرکا نوٹس لیا ہے، بالخصوص سوشل میڈیا پرحساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لیا گیا ہے۔ 

وزیر دفاع نے بتایا کہ ایسے تمام افرادکے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج ہوں گے اور خفیہ معلومات ظاہرکرنے یا پھیلانے میں ملوث افراد کے خلاف بھی مقدمات درج ہوں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائےجانے  والے افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوگا،  اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہوگی۔

مزید خبریں :