کاروبار
02 فروری ، 2013

پاکستان رواں ماہ آئی ایم ایف کی 52 کروڑ ڈالراداکرے گا

پاکستان رواں ماہ آئی ایم ایف کی 52 کروڑ ڈالراداکرے گا

اسلام آباد…فروری میں پاکستان کی جیب ہلکی ہو جائے گی، رواں ماہ آئی ایم ایف کو 2 قسطوں میں 52 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ 11 فروری کو 14 کروڑ ڈالر واپس کیئے جائیں گے جبکہ 26 فروری کو 38 کروڑ ڈالر سے قرضے کا بوجھ کم کیا جائے گا۔ پاکستان نے نومبر 2008 میں بین الاقوامی ادائیگیوں کے دباوٴ کے باعث آئی ایم ایف سے 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض لیا تھا۔ پاکستان اب تک 9 قسطوں میں عالمی مالیاتی ادارے کو 2 ارب 38 کروڑ ڈالر کا قرضہ واپس کر چکا ہے ۔

مزید خبریں :