17 مئی ، 2024
وفاقی وزیر عطا تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان تفویض کر دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد عطاتارڑ کو قومی ورثہ وثقافت کا اضافی قلمدان تفویض کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ عطا تارڑ فی الوقت وفاقی وزیراطلاعات کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔