کھیل
03 فروری ، 2013

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو54 رنزسے ہرادیا

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو54 رنزسے ہرادیا

پرتھ…دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو54رنزسے ہراکر سیریز میں دو۔صفر کی برتری حاصل کرلی، کینگروز نے میچ جیتنے کیلئے 267 رنز کاہدف دیا ہے لیکن ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 212رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ بیلے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 125 رنز بنائے، فاکنر39 اور ہیوز 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیرن سامی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم38.1اوورز میں212رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاول نے 83 اور براوو نے 45 رنز بنائے۔اسٹارک نے 5 اور میکسویل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کودو۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا ون ڈے 6 فروری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :