دنیا
03 فروری ، 2013

عرا ق: خود کش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی

عرا ق: خود کش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی

بغداد… عرا ق میں پولیس ہیڈ کوارٹر پرخود کش کار بم دھماکے اور مسلح افراد کی فائرنگ سے 33 افراد ہلاک ہوگئے ۔پولیس جنرل کے مطابق عرا ق کے شمالی شہر کرکوک میں پولیس ہیڈ کوارٹر پرخود کش کار بم دھماکا کیا گیااور اس کے بعدمسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی جس سے 30 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے ہیں۔بریگیڈئیر جنرل ناتھا محمد کاکہناہے کہ شدت پسند کمپاوٴنڈ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے ، لیکن ان کی کارروائی کو ناکام بنادیاگیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ اور پولیس کے وردی میں ملبوس تھے ، تاہم کسی گروپ نے ابتک حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

مزید خبریں :