Time 21 مئی ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ویڈیو: نمکین ذائقہ پیدا کرنے والا الیکٹرک سالٹ چمچ تیار

جاپانی کمپنی نے نمکین ذائقہ پیدا کرنے والا الیکٹرک سالٹ چمچ تیار کرلیا۔ 

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ چمچ سے اصل نمک کے استعمال میں ایک تہائی تک کمی لائی جا سکتی ہے۔

60 گرام وزنی چمچ ریچارج ایبل لیتھیم بیٹری سے کام کرتا ہے اور چمچ میں لگی دھات زبان پر کمزور برقی چارج منتقل کرکے سوڈیم آئن کھینچتی ہے، اس طرح اصل نمک کے بغیر صارف کو نمکین ذائقہ لگتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ نمک کا استعمال کم کرکے ہائی بلڈ پریشر، فالج سمیت دیگر بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :