03 فروری ، 2013
ماسکو…روس کے علاقے ا سٹالن گرڈ میں خوفناک جنگ کی 70ویں برسی منائی گئی ،جنوبی شہر Volgograd میں بیٹل آف اسٹالن گرڈ کی یاد میں طلبا اور شہریوں کی بڑی تعدادجمع ہوئی ، نائب وزیراعظم دیمتریRogozin نے جنگ میں ہلاک ہونے والے قومی ہیرو کی یادگاروں پر پھول چڑھائے ، تقریب میں فوجیوں نے جنگ عظیم دوئم کے دور کی یونیفارم پہن کر پریڈ میں حصہ لیا۔چھ ماہ تک جاری رہنے والی خونی جنگ میں نازی فورسز نے فضائی حملے کیے ، اور تقریبا 20 لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے، جنگ کے اختتام پر جرمن فوجیوں نے ہتھیار ڈالے تھے ۔