پاکستان
03 فروری ، 2013

لاہور: گودام کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور: گودام کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 مزدور جاں بحق، متعدد زخمی

لاہور … لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے قریب ایک زیرِ تعمیر گودام کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 2مزدور جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود اب بھی متعدد مزدور ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، حادثے کے بعد گودام مالکان موقع سے غائب ہو گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ نشتر کالونی کے قریب ایک گودام کی دوسری منزل کی چھت ڈالی جا رہی تھی کہ اچانک چھت گر گئی، 20 سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو عملے نے 2 مزدوروں کی لاشیں اور 8 زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی بھی متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، بارش کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ریسکیو اہلکار ہاتھوں سے ملبہ ہٹانے کاکام کر رہے ہیں۔ میڈیا ٹیموں کے پہنچنے کی وجہ سے گودام مالکان چھت گرنے کے بعد وہاں سے غائب ہو گئے۔

مزید خبریں :