03 فروری ، 2013
لندن … ملالہ یوسفزئی کی برمنگھم کے کوئن میری اسپتال میں کامیاب سرجری مکمل کرلی گئی، آپریشن 5 گھنٹے جاری رہا۔ برطانیہ میں زیر علاج ملالہ یوسف زئی کے دو آپریشن کئے گئے، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرجی کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے، 5 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ملالہ کو ہوش آگیا ہے اور ملالہ نے ڈاکٹرز اور اہل خانہ سے گفتگو بھی کی۔ ڈاکٹرز کے مطابق ملالہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔ ملالہ یوسف زئی اکتوبر 2012ء سے برمنگھم میں زیر علاج ہیں۔ گزشتہ سالہ سوات کے علاقے مینگورہ میں نامعلوم افراد نے ملالہ یوسف زئی کو اسکول سے واپسی پر گولیاں ماریں، واقعے میں دیگر 2 طالبات بھی زخمی ہوئی تھیں۔