پاکستان
03 فروری ، 2013

کراچی :لیاری گینگ وار کے 5 مبینہ ٹارگٹ کلر اور بھتا خور گرفتار

کراچی :لیاری گینگ وار کے 5 مبینہ ٹارگٹ کلر اور بھتا خور گرفتار

کراچی … کراچی میں ویسٹ زون پولیس نے لیاری گینگ وار کے 5 مبینہ ٹارگٹ کلر اور بھتا خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کرلیا ہے، ملزمان سیاسی و مذہبی اور کاروباری شخصیات کو نشانہ بناتے تھے۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید اوڈھو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ماری پور پولیس نے لیاری گینگ وار کے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بر آمد کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان سیاسی و مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت اپنے مخالف گروپ کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے اور فشری سمیت مچھر کالونی سے بھتا وصول کیا کرتے تھے۔ ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ ملزمان اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔

مزید خبریں :