پاکستان
03 فروری ، 2013

سندھ اسمبلی میں نوراکشتی کی تیاریاں ہورہی ہیں،جلال محمود شاہ

سندھ اسمبلی میں نوراکشتی کی تیاریاں ہورہی ہیں،جلال محمود شاہ

نواب شاہ… نواب شاہ سکرنڈ روڈ پر سندھ بچاوٴ کمیٹی کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایس بی سی کے کنوینر جلال محمود شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں نوراکشتی کی تیاریاں ہورہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں علی بابا چالیس چوروں کو سندھ سے بھگانا ہے۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ بلدیاتی نظام سندھ کے ساتھ دشمنی ہے، عوام الیکشن میں اس کے ذمہ داروں سے ووٹ کے ذریعہ بدلہ لیں گے۔ فنکشنل لیگ کی رہنماء ماروی راشدی نے کہا کہ سیاسی جلسے پنڈالوں اور میدانوں میں ہوتے ہیں مزاروں پر نہیں، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا جائے گا۔ ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری کی حکومت میں بی بی کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکتے، کیونکہ ان قاتلوں کے پاوٴں کے نشان زرداری ہاوٴس تک جاتے ہیں

مزید خبریں :