پاکستان
03 فروری ، 2013

کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات، ڈاکٹر سمیت 3 افرادہلاک، ایک زخمی

کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات، ڈاکٹر سمیت 3 افرادہلاک، ایک زخمی

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ڈاکٹر سمیت 3 افراد قتل جبکہ دو گروپوں کی درمیان فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے بنارس میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت مجاہد کوثر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کے مقتول اے این پی کا کارکن تھا۔ شفیق موڑ کے قریب نا معلوم افراد نے گھر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگکرکے ایک شخص کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کر دیا۔جبکہ ڈاکٹر اسماعیل سوریا کوحسین آباد فوڈ اسٹریٹ کے قریب صدیق آباد کے علاقے میں میمن میڈیکل سینٹر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :