03 فروری ، 2013
ڈیرہ بگٹی …بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سر نگ کے دھماکے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ضلع کوہلو میں ایف سی چیک پوسٹ پر ہونے والے راکٹ حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلہ روڈ پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ ایک اور واقعہ کے دوران کوہلو میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر قریبی پہاڑیوں سے دو راکٹ آگرے، جو چیک پوسٹ کے قریب گر کر پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے بعد مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔