03 فروری ، 2013
اسلام آباد… پاکستانی خواتین نے کوہ پیمائی کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کردیا۔6ہزارمیٹر سے زائد بلند وبالا چوٹیوں کو سر کرنے والی خواتین اپنی ریکارڈ ساز کامیابی پر بہت خوش ہیں۔وادی ہنزہ کی 6باہمت خواتین حفیظہ بانو، مہرجبین، بی بی حمیدہ، ندیمہ سحر، شکیلہ نوما، تخت بیکا اور ان کے ساتھ کراچی کی دستاویزی فلم ساز شہر بانو سید نے 6 ہزار میٹر سے زائد بلند و بالا چوٹیوں کو سر کرکے کوہ پیمائی کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا۔ہنزہ کی مقامی زبان میں روایتی گانے گا تی اور رقص کرتی یہ باہمت خواتین اپنی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔سادہ اوردیہی طرز زندگی کی حامل غیر پیشہ ور انہ خواتین نے 6 دن میں 6ہزارمیٹرسے زائد بلند تین چوٹیوں کو سر کیا۔پہاڑوں کی بلندیوں کو سر کرنے والی ان خواتین کا مطالبہ ہے کہ اگر سرکاری سطح پر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کریں گی۔