03 فروری ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب سوئی سدرن گیس کمپنی کے فلنگ اسٹیشن میں دھماکے سے3 افراد زخمی ہوگئے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق دھماکا کریکر پھینکے جانے کی وجہ سے ہوا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے فلنگ اسٹیشن کے سب اسٹیشن میں زور دار دھماکے سے 3افراد زخمی ہوگئے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے انجینئر وزیر سومرو نے متاثرہ جگہ کا معائنہ کیا اوربتایا کہ دھماکا گیس لیکیج یا پائپ لائن پھٹنے کی وجہ سے نہیں ہوا۔ ایس ایس پی گلشن اقبال عاصم قائم خانی کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے تحقیقات کررہے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی عنایت اللہ اسماعیل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ گیس اسٹیشن میں دھماکا نامعلوم افراد کی جانب سے پھینکے گئے کریکر کی وجہ سے ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ گیس لائن اور دیگر تنصیبات محفوظ ہیں۔