25 مئی ، 2024
پاکستان کے سابق بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ڈارک ہارس (غیر متوقع ونر ) کی مانند ہے ۔
میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ بہت ہی اچھی ہے، پاکستان کے پاس چار بہترین فاسٹ بولرز موجود ہیں، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر سمیت نسیم شاہ کی اس ورلڈکپ میں واپسی بہت اہم ہے۔
پاکستان کےسابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ شاداب خان مڈل اوور میں اچھے اسپنر ہیں اور پاور ہٹر بھی ہیں، بابر اعظم دوبارہ کپتان بنے ہیں، وہ ایک قدرتی لیڈر ہیں اور ان کو ہی کپتان ہونا چاہیے، محمد رضوان کے ساتھ فخر زمان بہت ہی خطرناک بیٹر ہیں۔
انہوں نے کہا پاکستان کی فیلڈنگ اچھی نہیں رہتی امید ہے اس مرتبہ اچھی پرفارمنس فیلڈنگ کی نظر نہیں ہوگی، پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈکپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے۔