04 فروری ، 2013
کراچی… حکومت نے اب ایل پی جی بھی مزید مہنگی کرنے کی ٹھان لی ہے۔ ایک بار پھر لیوی کے نفاذ سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 5 سے 12 روپے فی کلو تک اضافے کا خدشہ ہے۔ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق وزارت پٹرولیم نے اس ٹیکس کا نفاذ یکم فروری سے کردیا ہے۔ ترجمان کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے پہلے بھی ایل پی جی پر لیوی کے نفاذ کو روکا تھا اور ایسوسی ایشن لیوی کے خلاف ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرے گی ۔ ایسوسی ایشن نے درخواست کی ہے ایل پی جی بنانے والی کمپنیاں نئے ٹیکس کا بوجھ قیمتوں میں اضافے کی صورت میں عوا م پر منتقل نہ کریں۔