Time 27 مئی ، 2024
پاکستان

کے الیکٹرک روز اول سے آج تک ایک بے لگام گھوڑا بنا ہوا ہے: شرجیل میمن

کے الیکٹرک روز اول سے آج تک ایک بے لگام گھوڑا بنا ہوا ہے: شرجیل میمن
بیلنس شیٹ نکالیں دیکھیں بجلی فراہمی کے ادارےکتنا منافع کما رہے ہیں، شرجیل میمن/ فائل فوٹو 

کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہےکہ کے الیکٹرک روز اول سے آج تک ایک بے لگام گھوڑا بنا ہوا ہے، بیلنس شیٹ نکالیں اور دیکھیں بجلی فراہمی کے ادارےکتنا منافع کما رہے ہیں۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو آئین کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور آئین کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئیگا۔ 

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک  روز  اول سے  آج  تک ایک بے لگام گھوڑا  بنا ہوا  ہے، بیلنس شیٹ نکالیں اور دیکھیں بجلی فراہمی کے  ادارےکتنا منافع کما رہے ہیں، بارش ہو  یا گرمی، کےالیکٹرک کے فیڈر ٹرپ کر جاتے ہیں، میٹر ریڈنگ کے بجائے محض  اندازوں پر بل بھیجے جاتے ہیں، عوام بل لے کر جاتے ہیں  تو کہا جاتا ہے بل کم نہیں قسطیں کرسکتےہیں۔ 

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بل پاس ہونے پر کے الیکٹرک نے خط لکھا کہ حکومت کی طرف ہمارے واجبات ہیں، امتحانی مراکز کو بھی  بجلی فراہم نہیں کی جارہی۔ 


مزید خبریں :