04 فروری ، 2013
اسلام آباد…سیکریٹری تجارت منیر قریشی کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو نے کبھی بھی بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے میں مخالفت نہیں کی۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے منیر قریشی کا کہنا تھا کہ کابینہ نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی منظوری دی ہے اورکابینہ اعلیٰ ترین فورم ہے جس کے بعد بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینا ہی ہے۔ماہرین کے مطابق پاک بھارت باہمی تجارتی حجم 2ارب 20 کروڑ ڈالر سالانہ ہے اور اگر پڑوسی ممالک تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرلیں تو مشترکہ تجارتی حجم 6 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتا ہے۔ملک میں اسلحہ کی درآمد کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے باقاعدہ پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔