Time 28 مئی ، 2024
پاکستان

علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزرا سے بات چیت خوش آئند ہے: مصدق ملک

علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزرا سے بات چیت خوش آئند ہے: مصدق ملک
امید اور خواہش ہے کہ معاملات اسی طرح آگے بھی چلتے رہیں: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کی پروگرام میں گفتگو__فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی وفاقی وزرا کے ساتھ بات چیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مصدق ملک کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم نے شرکت کی۔

سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ امید اور خواہش ہے کہ معاملات اسی طرح آگے بھی چلتے رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور اور وقاقی وزرا کے مابین ملکی مسائل اور صوبائی مسائل اچھے طریقہ کار سے ڈسکس کیے گئے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی دو ذمہ داریاں ہیں، ایک تو وہ صوبےکے وزیر اعلیٰ ہیں، دوسرا وہ تحریک انصاف کے لیڈر ہیں لیکن وہ دونوں ذمہ داریاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔

مزید خبریں :