Time 29 مئی ، 2024
جرائم

کراچی میں واردات کا نیا طریقہ: آن لائن لاکھوں کا سامان منگواکر چھین لیا گیا

کراچی میں  واردات کا نیا طریقہ: آن لائن لاکھوں کا سامان منگواکر چھین لیا گیا
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کا آن لائن سامان بک کروایا اور سوزوکی چھین لی/ فوٹو سوشل میڈیا

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر نے واردات کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ملزمان نے لاکھوں روپے مالیت کا آن لائن سامان بک کروایا اور سوزوکی چھین لی۔

متاثرہ ڈرائیور نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں کی گئی،خاتون نے دکاندار سے فون پر ڈیڑھ ٹن کا اے سی، واشنگ مشین اور ایک گیزر بک کروایا، فون پر میگا سینٹر ڈسٹرکٹ سینٹرل کی لوکیشن بتائی ،پتے پر پہنچا توخاتون نے کہا 5 منٹ میں آرہی ہوں۔ 

ڈرائیور کے مطابق خاتون کے ہمراہ کئی ڈاکو بھی موٹرسائیکلوں پر پہنچ گئےاور سامان سے بھری گاڑی چھین کر فرار ہو گئے۔

ڈرائیور کا بتانا ہےکہ واردات کے چند منٹ بعد سوزکی ٹریکر کمپنی سے بند کروائی، سوزوکی بند ہوئی تو رکشے میں مال لوڈ کرایا گیا اور ملزمان رکشہ لے فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :