Time 30 مئی ، 2024
پاکستان

لاہور: نازیبا ویڈیوز بناکر اہلخانہ کو ہراساں کر نیوالی 2گھریلو ملازمائیں گرفتار، ویڈیوز برآمد

لاہور: نازیبا ویڈیوز بناکر اہلخانہ کو ہراساں کر نیوالی 2گھریلو ملازمائیں گرفتار، ویڈیوز برآمد
گرفتار کی گئی ملازماؤں سے درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور پولیس نے نازیبا ویڈیوز بناکر اہل خانہ کو ہراساں کر نے والی 2گھریلو ملازماؤں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار کی گئی ملازماؤں سے درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمائیں چھپ کر اہل خانہ کی نازیبا ویڈیوزبنا تی تھیں جس کے بعد فیملی کو ہراساں کیا جا تا تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گینگ کو گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے والی ایک ایجنسی چلا رہی ہے تاہم  ایجنسی کا مالک فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :