پاکستان
04 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن میں یادداشت کیلئے کراچی سے سیاسی قیادت کو بھیجا گیا،ن لیگ

 الیکشن کمیشن میں یادداشت کیلئے کراچی سے سیاسی قیادت کو بھیجا گیا،ن لیگ

لاہور…پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی قائدین کا اتفاق تھا کہ الیکشن کمیشن میں یادداشت پیش کرنے کیلئے صرف کراچی سے آئی ہوئی سیاسی قیادت کو بھیجا جائے۔ مسلم لیگ ن کے میڈیا سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں چودھری جعفر اقبال نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن پر دباوٴ ڈالنا ہوتا تو صرف کراچی کی سیاسی قیادت کو الیکشن کمیشن نہ بھیجتے بلکہ تمام قائدین الیکشن کمیشن جاتے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص عناصر شکست کے خوف سے الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کے انعقاد سے روکنے کیلئے دباوٴ میں رکھنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :