04 فروری ، 2013
پشاور…پشاور اور مردان میں تحریک انصاف کے انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی میں ملوث چار ارکان کی رکنیت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے 24 اضلاع میں 29 فروری کو تحریک انصاف کے ضلع اور تحصیل کی سطح پر انتخابات ہوئے۔ اس دوران پشاور اور مردان میں بدنظمی کی وجہ سے ہنگامہ آرائی کے واقعات بھی پیش آئے جس کی وجہ سے دونوں اضلاع میں انتخابات ملتوی کر کے چار ارکان کی رکنیت معطل کر دی گئی تھی۔ تحریک انصاف کے صوبائی الیکشن کمشنر قاضی انور ایڈوکیٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ پشاور کے تین اور مردان کے ایک ممبر کی رکنیت دوبارہ بحال کر دی گئی ہے۔ قاضی انور نے مزیدکہا ہے کہ پشاور اور مردان کے علاوہ مانسہرہ میں بھی ضلع اور تحصیل کی سطح پر انتخابات منعقد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں اور جلد ان انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔