31 مئی ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، مئی کے اختتامی روز 100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس بڑھا۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار اختتام پر 75878 رہا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 75953 رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 52 کروڑ شیئرز کے سودے ساڑھے 20 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 103 ارب روپے بڑھ کر 10169 ارب روپے ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس مئی میں 4775 پوائنٹس بڑھا، اس ماہ کے اختتام پر 100 انڈیکس 75878 ہے۔
100انڈیکس مئی میں 5686 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اس ماہ میں 100انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح 76248 بنائی۔
مئی میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 70562 رہی، اس ماہ میں 11 ارب 82 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی کاروبار کی مالیت 434 ارب روپے رہی۔
اس کے علاوہ مئی میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 422 ارب روپے بڑھی۔ مئی 2024 تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی کیپٹلائزیشن 10169 ارب روپے ہے۔