Time 31 مئی ، 2024
کاروبار

آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر

آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے۔

سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی نے آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے ہدف کی منظوری دے دی۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2 فیصد جبکہ صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 4.4 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بڑی صنعتوں کی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد اور خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق جی ڈی پی میں مجموعی سرمایہ کاری کا ہدف 14.2 فیصد  جبکہ آئندہ مالی سال افراط زر کا اوسط ہدف 12 فیصد مقررکیا گیا ہے۔

مزید خبریں :