01 جون ، 2024
کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39سے41ڈگری سینٹی گریڈ کےدرمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب73 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے 10کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جیو نیوز کے مارننگ شو 'جیو پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردارنے کہا تھا کہ امید ہے 2 جون سے درجہ حرارت میں کمی آجائے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا تھاکہ 2 جون سے شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ بادلوں کی آمد بھی متوقع ہے جس کے سبب درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے اور 10 جون تک کراچی کا موسم بہتر رہے گا۔