Time 01 جون ، 2024
کاروبار

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا
 نیپرا کے فیصلے سے صارفین پر 46 ارب 61 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا/فوٹوفائک

اسلام آباد:  نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بم گراتے ہوئے بجلی مزید مہنگی کردی۔

نیپرا  نے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 76 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے جس سے صارفین  پر 46 ارب 61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق صارفین سے جون میں اضافی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصولی ہوگی جبکہ جولائی اور اگست میں اضافی93، 93 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔


مزید خبریں :