پاکستان
05 فروری ، 2013

اسلام آباد: بارش سے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ

 اسلام آباد: بارش سے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ

اسلام آباد… اسلام آباد راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش اور ابر آلود موسم کے باعث بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے کے باعث مسافر شدید پریشانی کا شکار ہورہے ہیں۔بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ خراب موسم کے باعث اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 451منسوخ کردی گئی۔ اسی طرح شارجہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی۔ کے 210منسوخ کر دی گئی۔کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 363 اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 201 کی روانگی میں بھی تاخیربتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :