پاکستان
05 فروری ، 2013

بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری

 بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد… ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ، آج اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختوانخواہ، کشمیر کہیں کہیں موسلا دھار بارش جبکہ مالاکنڈ ہزارہ، کشمیر ، گلگت بلتستان مری اور گلیات میں شدید برف باری کا امکان ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش چکوال میں 106 ملی میٹر رکارڈ کی گئی ۔راولا کوٹ ، سیدو شریف 91، چراٹ 88، گڑھی دوپٹہ 85، اسلام آباد75، راول پنڈی 73 اور مظفر آباد میں 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رسالپور 65، بالاکوٹ 60، ملتان 45، دیر ، پارا چنار 40، منڈی بہاالدین 37، چترال ، جہلم 32 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، اسلام آباد، راول پنڈی، گوجرانوالا، لاہور ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ دو سے تین روز کے دوران بلو چستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے۔

مزید خبریں :