05 فروری ، 2013
کراچی…یوروپین پولیس چیمپینز لیگ اور ایسے700میچز میں مبینہ میچ فکسنگ کے واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یورو پول کے مطابق اِن میچ فکسرز کا تعلق ایشیا سے ہے۔ایک تفتیش کے مطابق یوروپین پولیس نے یورپ میں کھیلے جانے والے 680 میچز میں میچ فکسنگ کا انکشاف کیا ہے، جس میں چمپیئنز لیگ کا میچ بھی شامل ہے جو انگلینڈ میں کھیلا گیا۔ یوروپول کی مشترکا تفتیش کے مطابق اس مبینہ میچ فکسنگ میں 425 کرپٹ آفیشلز اور کھلاڑی شامل ہیں جن کا تعلق 15 مختلف ممالک سے ہے۔ان میچز میں ورلڈ کپ، یوروپین کوالیفائنگ میچز ، چیمپینز لیگ میچز اور مختلف ممالک کے ٹاپ فلائٹ لیگ میچز شامل ہیں۔ یوروپول کے ڈائریکٹر Rob Wainwright میچ فکسنگ کے یہ واقعات اتنے بڑے پیمانے پر ہوئے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔ میچ فکسرز کے اس نیٹ ورک کا بیس ایشیا ہے اور یہ نیٹورک یورپ کے کئی ممالک میں پھیلا ہوا ہے۔