05 فروری ، 2013
لاہور…پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہناہے کہ قومی فیڈریشنز کی جانب سے بلائے گئے کسی بھی اجلاس کو تسلیم نہیں کرتے،پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ہی پاکستان میں کھیلوں کی نمائندہ تنظیم ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کی،انہوں نے کہاکہ وہ مختلف قومی فیڈریشنز کے بلائے گئے غیرقانونی اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کو بھی تسلیم نہیں کرتے،ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں کھیلوں کو نقصان پہنچانے کیلئے جان بوجھ کر ایسی فضا پیدا کی جا رہی ہے، اس صورتحال میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پاکستان میں کھیلوں پر پابندی لگا سکتی ہے،عارف حسن کا کہنا تھاکہ وہ آئین کے مطابق کام کر رہے ہیں اور اولمپک کمیٹی میں ہم ہی پاکستان کی نمائندہ تنظیم ہے۔