06 فروری ، 2013
کینبرا…تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیانے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو دو۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ شین واٹسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، وہ آرون فنچ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ آج کے میچ میں کامیابی کی صورت میں آسٹریلیا سیریز اپنے نام کرلے گا۔ آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے دو میچز میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں اور 54 رنزسے شکست دی تھی۔